افغانستان : (جیو ڈیسک) نیٹو نے افغانستان میں القاعدہ کے دوسرے سینئرترین رہنما صخر الطائفی کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صخر الطائفی مشتاق اور نسیم کے نام بھی استعمال کرتے تھے۔ وہ اتوار کو افغان صوبہ کنٹر کے ضلع واطاپور میں نیٹو دستوں کی کارروائی کے دوران مارے گئے۔
وہ القاعدہ کی اعلی ترین قیادت کے احکامات کو ارکان تک پہنچانے، مزاحمت کاروں کو افغانستان لانے اور انہیں اسلحہ و جنگی آلات فراہم کرنے، غیر ملکی مزاحمت کاروں کی کمان اور اتحادی و افغان افواج کے خلاف کارروائیوں کے ذمہ دار تھے۔