برسلز : (جیو ڈیسک) نیٹو نے شام کی جانب سے ترکی کا طیارہ گرائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے برسلز میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام کی جانب سے ترکی کا طیارہ گرایا جانا ناقابل قبول ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک ترکی کے ساتھ ہیں۔ شام پرزور دیا جائے گا کہ وہ آئندہ اس طرح کی کارروائیوں سے گریز کرے۔