امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہیکہ نیٹو کی رپورٹ میں آئی ایس آئی اور طالبان کے درمیان تعلقات کی بات عام تناظر میں کی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ نیٹورپورٹ دراصل تحویل میں موجود طالبان کے نظریات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔ نولینڈ کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ سے امریکا اور پاکستان کیدرمیان تعلقات بنانیکی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے،اور ان کے خلاف مزید اقدامات میں اس کی مدد کے لیے تیار ہیں۔افغانستان سے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ افغانستان میں بیک وقت بات چیت، جنگ اور تعمیر کے عمل سے گزررہے ہیں۔