نیٹو کے لیے افواج اور سامان کی ترسیل کا معاہدہ جلد ہوگا، روس

Sergey Lavrov

Sergey Lavrov

روس : (جیو ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے لیے افواج اور سامان کی ترسیل کے لیے روس کی سرزمین پر ائر بیس فراہم کرنے کا معاہد ہ جلد ہوجائے گا۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق روسی ایوان زیریں میں اپنے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت نیٹو کو روسی سرزمین پر افواج اور سامان کی ترسیل کی سہولت کے لیے ائر بیس فراہم کیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی حتمی منظوری روسی کابینہ دے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد نیٹو افواج اور افغانستان میں سامان کی ترسیل کے لیے پہلی بار روس کی سرزمین استعمال ہوگی۔ اس سے پہلے افغانستان میں سامان اور افواج کی رسائی کے لیے نیٹو اور امریکا کو روس کی فضائی حدود اورریلوے کی گذرگاہ کی اجازت پہلے سے ملی ہوئی ہے۔