اسلام آباد : (جیو ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کو مستقل پالیسی کا حصہ بنانے پر اعتراض ہے۔ اسلام آباد میں شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں جنھیں ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پر انحصار سے ملک کی معیشیت کمزور ہوئی ہے۔