نیپال (جیو ڈیسک)ہمالیائی ریا ست نیپال میں نئے آئین کی تشکیل کیلئے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کیلئے گزشتہ رات بارہ بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم سیاستدان کسی نتیجے تک پہنچنے میں ناکا م رہے۔
نیپال میں دوہزار چھ میں ماو نواز تحریک کے خاتمے کے بعد ملک کو متحد رکھنے کی غرض سے ایک نئے آئین کو نہایت اہم خیال کیا جارہا ہے۔ اس کی اہمیت اس بات سے ظاہر ہے کہ مذاکرات کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کے باہر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکن مسلسل مظاہرہ کرتے رہے اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد خود سیاستدانوں نے بھی مظاہرہ کیا۔
اب نیپال کی پارلیمنٹ ملک میں ایمر جنسی نافذ کرنے سمیت مختلف امکانات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ نئے الیکشن کے بعد ایک بار پھر نئے آئین کیلئے اتفاق رائے کی کوشش کی جاسکے۔