اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ، اضافہ کی منظوری دسمبر کے ماہ کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کا اطلاق کراچی کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیول یڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آنے کے بعد نیپرا کے نوٹی فی کیشن پر ہوگا۔