ابوظہبی (جیوڈیسک) جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے ابوظہبی فارمولا ون موٹو جی پی کوالیفائنگ ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔ ابوظہبی فارمولا ون موٹو جی پی کوالیفائنگ رائونڈ میں ڈرائیورز نے خوب مہات کا مظاہرہ کیا۔
جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے لیوس ہملٹن کے کامیابی سفر کو بریک لگا دی۔ نیکو روز برگ نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 40 اعشاریہ چار آٹھ سیکنڈز میں طے کر کے پول پوزیشن اپنے نام کی۔
برطانوی ڈرائیور لیوس ہملٹن صفر اعشاریہ تین آٹھ سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ فن لینڈ کے ولٹیری بوٹاس نے تیسر ے نمبر پر فنش لائن کراس کی۔