واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا وجود شام میں بھی ہے۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران پنیٹا کا کہنا تھا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکوں میں القاعدہ کے ملوث ہونے کے بارے میں انہیں کچھ معلومات نہیں ہیں۔
ان خودکش دھماکوں میں پچپن افراد ہلاک اور تین سو بہتر زخمی ہو گئے تھے۔ لیون پنیٹا کا مزید کہنا تھا کہ شام میں امن وامان کی صورتحال مزید بدتر ہو رہی ہے۔ ایک سول کے جواب میں انہوں نے القاعدہ کی شام میں موجودگی کی تصدیق بھی کی اور کہا کہ دنیا میں جہاں بھی القاعدہ ہو گی ہم اسکا خاتمہ کریں گے۔