واشنگٹن : تشدد کو ختم نہیں، کم کیا جا سکتا ہے، اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک)صدر اوباما ہتھیار رکھنے کے قانون میں اصلاحات پر زور دینے لگے، کہتے ہیں تشدد کو ختم نہیں، کم کیا جا سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے استعمال کی روک تھام کا بل اگلے مہینہ پیش کر دیا جائیگا۔

انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بل کی منظوری کیلئے وہ اپنا تمام سیاسی اثرورسوخ استعمال کرینگے۔ تاہم انہوں نے شہریوں کے ہتھیار رکھنے کے حق کی حمایت بھی کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس سانحہ کے محرکات کے بارے میں پوری طرح آگاہ نہیں ہیں کہ یہ کیوں پیش آیا۔