واشنگٹن: جنوبی کوریا کو ڈرون طیارے فروخت کرنے کا منصوبہ

Drone Aircraft

Drone Aircraft

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکہ نے جنوبی کوریا کو جدید ڈرون طیارے فروخت کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کر دی۔

امریکہ نے جنوبی کوریا کو جدید ڈرون طیارے فروخت کرنے کے منصوبے پر پیش رفت شروع کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ملک کو ڈرون کی فروخت پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کو فراہم آرکیو فور ڈرون کی فراہمی سے اس کی انٹیلی جنس نگرانی اور دیگر صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ دشمن کے کسی بھی حملے کے خلاف بھرپور دفاع کرسکے گا۔