واشنگٹن:چینی نائب صدر کی امریکی صدر سے ملاقات

Obama chaina

Obama chaina

چینی نائب صدر ژی جنپنگ نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی ہے جنپنگ کا کہنا ہے کہ چین انسانی حقوق سمیت ہر معاملے پر امریکا سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کیلئے تیارہے۔

وائٹ ہاس کے دورے کے دوران امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے دوران چین کے نائب صدر ژی جنپنگ نے کہا کہ امریکا معیشت کے حوالے سے اپنی پالیسی درست کرے۔ اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اپنی معیشت کو فائدہ پہنچانے والی پالیسی ترک کردے۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ چین سے ملکر یہ بات یقینی بنائے جائے کہ تمام ملک ایک اصول کے تحت ملکر کام کریں۔ اور تجارت اور دیگر کاروبار میں توازن ہو۔ اوباما کا کہنا تھا گزشتہ دو عشروں کے دوران چین کی معاشی ترقی سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ چین مزید ترقی کرے۔ دونوں رہنماں نے کرنسی، فوجی اور دیگر تنازعات اور عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔