امریکی علاقے اوریگن میں وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے درجنوں ارکان کو رات کے وقت کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ان مظاہرین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک تفریحی پارک سے اپنے احتجاجی کیمپ کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ شدید سردی کے باوجود امریکہ کے مختلف شہروں میں وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے ارکان اپنے کیمپوں میں بدستور ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ ان احتجاجی کیمپوں کو کسی صورت بھی خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاسی عدم مساوات کے خلاف مظاہرین کا حوصلہ برقرار ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔