عباس پور (کامران ارشد) عباس پور ،دھڑیاں، چفاڑ، نمجر ،کالونی،اور دیگر علاقوں میں واٹر فلٹر پلانٹ ایک ڈرامہ نکلا لاکھوں روپے خرچ کر نے کے باوجود بھی عوام کو صاف پانی تک میسر نہیں ۔تفصیلات کے مطابق عباس پور کے کئی علاقوں میں واٹر فلٹر پلانٹ عوام کو صاف پانی کی سہولیات فراہم نے کے لیے لگائے گئے تھے تمام فلٹر پلانٹ اِس وقت خستہ خالی کی حالت میں موجود ہیں ۔
واٹر فلٹر پلانٹ کو زنگ تک لگ چکا ہے متعلقہ انتظامیہ کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگی ۔عوام علاقہ عبا سپور نے متعلقہ انتظامیہ اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے۔کہ تمام واٹر فلٹر پلانٹ کی بخالی کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو صاف پانی میسر آسکے ۔