واچ ڈاگ نے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دے دیا

watchdog

watchdog

منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان سمیت پانچ ممالک کو عالمی معیار پر پورا نہ اترنے پر بلیک لسٹ قرار دے دیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نامی واچ ڈاگ نے ان ممالک کو مالی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ناکام قرار دیا۔ کسی ملک کو بلیک لسٹ سے خارج نہیں کیا گیا، تاہم ہونڈراس اور پیرا گوئے کو وعدے کے باوجود بین الاقوامی میعارقائم کرنے میں ناکام ریاستوں کی گرے لسٹ سے عبوری طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ایجنسی کے سیکریٹری رِک میکڈونیل کا کہنا ہے کہ ادارہ بین الاقوامی معیار کو دنیابھر میں نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔