ورلڈ سیریز ہاکی میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانے کا فیصلہ

hockey

hockey

کراچی: (جیو ڈیسک) بھارت میں ہونے والی ورلڈ سیریز ہاکی میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق اولمپین شکیل عباسی اور اولمپین ریحان بٹ پر 10،10لاکھ جبکہ دیگر6کھلاڑیوں پرڈھائی لاکھ روپے جر مانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑی ایک ہفتے میں صدرپی ایچ ایف قاسم ضیاسے اپیل کر سکتے ہیں۔