ورلڈ ٹی ٹوئنٹی(جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔انگلینڈنے اپنی ٹیم میں دو اور نیوزی لینڈ نے ایک تبدیلی کی ہے۔ورلڈٹی ٹوئنٹی سپرایٹ رانڈ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈاور نیوزی لینڈپالی کیلے میں مدمقابل ہیں ۔دونوں ٹیمیں سپر ایٹ میں پہلا میچ ہارچکی ہیں اور ٹورنامنٹ میں موجودگی کیلئے دونوں کولازمی فتح درکار ہے۔
سپر ایٹ میں انگلینڈکو ویسٹ انڈیز نے شکست دی اور نیوزی لینڈ میزبان سری لنکا سے سپراوور میں ہارگیا۔ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں رسائی کاامکان معدوم ہوجائیگا۔بھارت کیخلاف گروپ میچ میں انگلینڈاپنے کمترین اسکوراسی رنز پر ڈھیر ہوا،ویسٹ انڈیز کے سامنے انکی بولنگ بری طرح ناکام ہو گئی۔کپتان اسٹورٹ براڈ نے پالی کیلے کی وکٹ کو بیٹنگ پیراڈائز قرار دیتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کا عزم ظاہرکیاہے۔
نیوزی لینڈکے برینڈن مک کلم ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں وار سری لنکاکیخلاف کیویز نے شاندار کارکردگی پیش کی۔نیوزی لینڈ کے اوپنرمارٹن گپٹل کا کہناہے کہ سری لنکاکیخلاف ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں شاندار رہیں۔ ٹیم کاہرکھلاڑی انگلینڈ پرفتح کیلئے پراعتماد ہے۔ باہمی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ نے چار اور نیوزی لینڈ نے صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔