ورلڈ ٹی ٹوینٹی کسی ایشین ٹیم کو جیتنا چاہیے، اشرف الحق

Ashraf-ul-Haq

Ashraf-ul-Haq

ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں کسی بھی ایشین ٹیم کو جیتنا چاہیئے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اراکین نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔

دورے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اشرف الحق نے میڈیا کو اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور اشرف الحق نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں اور ایشین کرکٹ کونسل بھی اس سلسلے میں پوری کوشش کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں اشرف الحق نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں کسی ایشیائی ٹیم کی جیت ان کی جیت ہو گی۔