ورلڈ ٹی20 : سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ مد مقابل

Srilanka vs Newzealand

Srilanka vs Newzealand

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سپر ایٹ مرحلے کا جمعرات سے آغاز ہورہا ہے، پہلے روز میزبان سری لنکا کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں صف اول کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں، جس میں پہلا مقابلہ سری لنکا کا نیوزی لینڈ سے ہوگا، اسٹار بولر اجنتا مینڈس کی اس میچ میں فٹنس مسائل کی وجہ سے شرکت مشکوک ہے۔

اس وجہ سے سری لنکا کی ٹیم مشکل میں دکھائی دیتی ہے۔ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپین انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ اس میچ کے لیے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے سنیل نرائن کو اپنا ٹرمپ کارڈ قرار دیا ہے۔ دونوں میچ پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔