پاکستان (جیوڈیسک) ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائرز میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر ٹیم انتظامیہ کا اجلاس پندرہ جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائرز میں پاکستان کی ناقص پر فارمنس پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی قسمت کا فیصلہ پی ایچ ایف کے پندرہ جولائی کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔ ہیڈ کوچ اختر رسول چودہ جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ورلڈ ہاکی لیگ کوالیفائرز میں پاکستان کی آٹھ ٹیموں میں ساتویں پوزیشن رہی ہے۔