پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ دورہ بھارت میں جیت کیلئے فاسٹ بالنگ اٹیک پر انحصار کریں گے۔
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمیشہ ہمارے فاسٹ بالرز نے انڈین بیٹنگ کو تنگ کیا ہے اسی لئے اس سیریز میں بھی ہم زیادہ انحصار فاسٹ بالر پر ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین سپنرز موجود ہیں لیکن ماضی میں وہ بھارت کیخلاف کچھ زیادہ بہتر پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔ شاہد آفریدی اور سعید اجمل بلاشبہ دنیا کے بہترین بالر ہیں مگر بھارتی کھلاڑی سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ اگر ہمارے فاسٹ بالرز نے انڈیا میں اچھی بالنگ کی تو ہم ضرور سیریز جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز 19 سالہ احسان عادل سمیت 4 سے 5 فاسٹ بالرز کو دورہ بھارت کیلئے ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔