وزارت پٹرولیم نے گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری سلنڈرز میں گیس نا بھری جائے۔ وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق اوگرا، ہائیڈرو کاربن انسٹی ٹیوٹ ، ایکسپلوسوز کا محکمہ سی این جی اسٹیشن پر چھاپے ماریں گے۔کسی غیر معیاری سلنڈر کو بھرنے پر سی این جی اسٹیشن بند کر دیا جائے گا اور سی این جی سلنڈر کو ٹیسٹ کرنے کی ذمہ داری سی این جی اسٹیشن کی ہو گی ۔ ملک میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔