لاہور (جیوڈیسک) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل ایٹم بننے سے زیادہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم بننے کی پیش کش ہوئی تو قبول کر لوں گا۔
ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا نااہلی اور رشوت ستانی کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی نہیں سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہوں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ بلوچوں کو احساس محرومی سے نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبے اتفاق رائے سے بننے چاہئیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ طاہر القادری غیرملکی ہیں انہیں احتجاج کا حق نہیں۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے انگ مارچ کو بھی شرارت قرار دیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ملک کو کالا باغ ڈیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ کالا باغ ڈیم سے ان کے مفادات متاثر نہیں ہوں گے۔