وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کاالطاف حسین کو فون

Altaf Hussain & Raja Pervaiz

Altaf Hussain & Raja Pervaiz

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے فیصلے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔ الطاف حسین کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ملک لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ ملک کو دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے طاہرالقادری بھی فیصلے پر نظر ثانی کرینگے۔

الطاف حسین کاکہنا تھا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے،ان حالات میں ملک لانگ مارچ کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔ لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ملک کے بہتر مفاد میں کیا ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو متحدہونا چاہئے ۔