اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کو سزا کی صورت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے وزرا اور ارکان سندھ اسمبلی آج سندھ اسمبلی کا اجلاس ہونے کے باوجود اسلام آباد روانہ ہوئے۔ وہ وزیراعظم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے۔
وزیراعلی سندھ خصوصی طیارے سے اسلام آباد گئے ہیں۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کیا جائے گا۔