وزیر اعظم کو کام سے روکنے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل طلب

Gilani

Gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے وزیراعظم کو کام سے روکنے اور سرکاری مراعات وآپس لینے کے لیے دائر درخواست پر سات مئی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دینے کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے اے کے ڈوگر نے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیدیں گھبرائیں نہ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت بلاخوف فیصلہ کرتی عدالت پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتا ہے عدالت نے سات مئی کو ڈپٹی اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔