سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی بنچ نے این آر او کیس کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے اور سوئز عدالتوں کو خط نہ لکھنے پرفرد جرم عائد کر دی گئی ہے تاہم وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے فرد جرم کی صحت سے انکار کیا۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی توہین عدالت کیس میں آج دوسری مرتبہ عدالت عظمی کے سات رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے ویراعظم کیخلاف الزامات پڑھ کر سنائے جس پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے وزارت قانون اور قانونی ماہرین نے انھیں جو رائے دی ، انھوں نے اس پر عمل کیا۔