ویانا (محمد اکرم باجوہ) وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو پاکستان میں محرم الحرام کے سلسلہ میں بھترین اور شاندار حکمت عملی کے تحت سیکیورٹی کے انتظامات کرنے پر ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کا رحمان ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کھا کہ جو لھر دھشت گردی کی کچھ سالوں سے پاکستان میں پھیل چکی ہے۔ محرم الحرام میں جس طرح اس مرتبہ حکمت عملی رحمان ملک نے سیکیورٹی ادراوں کے ساتھ مل کر اپنائی اور موٹر سائیکل پر پابندی اور ٹیلی فون کی عارضی بندش پر حالات قابو میں رہے۔
ویانا میں اھل تشیح کمیونٹی نے خصوصی طور پر رحمان ملک کو خراج تحسین پیش کیا جس طرح انتظامیہ اور انٹیلی جینس ایجنسیوں نے مل کر بھت بڑی کھیپ کراچی سے بم اور بارود پکڑا اسی طرح دوسرے شھروں سے بھی دھشت گردی کے حملوں کو روکا اور مشکوک افراد کو پکڑا اور اُن سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا اور خدا کے فضل و کرم سے آج یوم عاشور امن و امان سے گزر گیا ھم حکومت سے آئندہ بھی اسی طرح کی سیکیورٹی اور انتظامات کرنے کی امید رکھتے ہیں۔