وزیر مواصلات نہ آئے تو تحریک استحقاق لائینگے، سینیٹ کمیٹی

Senate Committee Pakistan

Senate Committee Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر داود اچکزئی نے کہاہے کہ وزیر مواصلات اور سیکرٹری اجلاس میں نہ آئے توان کیخلاف تحریک استحقاق لائی جائیگی۔

اسلام آبادمیں اپنی صدارت میں ہونیوالے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں سینیٹر داود اچکزئی نے وزیر مواصلات اور سیکرٹری کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ سیکرٹری اور چیئرمین این ایچ اے کو طلب کیاجائیگا، وہ نہ آئے تو گرفتارکرکے لائیں گے جبکہ آئندہ اجلاس میں وزیر مواصلات شریک نہ ہوئے توان کیخلاف تحریک استحقاق لائی جائیگی۔