وزیرآباد کی حبریں 2013.01.14

ربیع الائول کی آمد کی خوشی میں انجمن طلباء کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

وزیر آ باد(جی پی آئی) انجمن طلبا ء اسلا م وزیر آ باد کے زیر اہتما م ربیع الا ول کی آ مد کی خو شی میں ایک ریلی نکا لی گئی جس کی قیا دت چیئر مین کا لجز مہر عر فا ن ،سٹی نا ظم مہر ذیشا ن اور عمر رضا نے کی۔ ریلی جا معہ مسجد غو ثیہ سے نکلی اور مین با زار سے ہو تی ہو ئی لا ہوری دروازہ چو ک پر اختتا م پذ یر ہو ئی۔ اس مو قع پر مہر عر فا ن رفیع نے کہا کہ 12ربیع الا ول کو بعد از نماز عشا ء جا معہ مسجد غو ثیہ اسٹیشن والی سے بعد نما ز عشا ء مشعل بردار جلو س نکا لا جا ئے گا جس کی قیا دت پیر پرو فیسر ڈا کٹر محمد آ صف ہزاروی گو لڑ وی اور خا لد محمود چیمہ کر یں گے۔ ریلی میں جنرل سیکر ٹری حسن زبیر وڑا ئچ ، عد نا ن بھٹی سمیت دیگر کا رکنا ن کی کثیر تعدا د نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
سا نحہ کو ئٹہ پر دل خو ن آ نسو رو رہا ہے سفا کی اور در ندگی کی انتہا ہے:عبدالوکیل علوی
وزیر آ باد (جی پی آئی) جما عت اسلا می وزیر آ باد زون کے امیر عبد الوکیل علو ی نے کہا ہے کہ سا نحہ کو ئٹہ پر دل خو ن آ نسو رو رہا ہے سفا کی اور در ندگی کی انتہا ہے ۔ اسلا م دشمن قو تیں اسطر ح فر قہ واریت کشید گی پیدا کر کے اپنے اپنے مذ مو م مقا صد حا صل کر نا چا ہتی ہیں۔ یہ شیعہ نہیں پو ری قو م کا مسئلہ ہے۔ ہم ظا لمو ں کے خلا ف سیسہ پلا ئی دیوار بن جا ئیں گے۔ وہ سا نحہ کو ئٹہ کے متا ثرین کے سا تھ اظہا ر یکجہتی کے مو قع پر صحا فیو ں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ مظلو مو ں کے صبر ،جرا ت ،ثا بت قد می اور پر امن احتجا ج اور مک بھر میں عوام کی اظہا ر یکجہتی نے ظا لم حکمرا نو ں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبو ر کیا ہے ۔72گھنٹے تک حکمرا نو ں کی بے حسی اور لا پر واہی نے انکے غبا رے سے ہوا نکا ل دی ہے اور ثا بت ہو گیا ہے کہ اپنے مفا دات اوت لو ٹ کھسو ٹ کے لئے یہ کس حد تک جا سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مذ کو رہ احتجا ج نے قو م کو را ہ دکھا ئی ہے کہ ظا لمو ں کے خلا ف اگر مظلو م متحد ہو جا ئیں تو کو ئی طا قت انہیں شکست نہیں دے سکتی ۔انہو ں نے کہا کہ فر قہ وارانہ کشیدگی میں کمی اور تما م مکتبہ فکر کے علما ء کرام کو ایک پلیٹ فا رم پر اکٹھا کر نا قا ضی حسین احمد مر حو م کا عظیم کا ر نا مہ ہے ۔جما عت اسلا می اس مشن کو جا ری رکھے گی اور اسکے لئے کسی قر با نی سے در یغ نہیں کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ حکمرا ن ٹو لہ عوام کو تحفظ دینے اور امن و اما ن قا ئم رکھنے میں مکمل طو ر پر نا کا م ہو گیا ہے ۔اس لئے عبور ی سیٹ اپ بنا کر انتخا با ت کا اعلا ن کیا جا ئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دہشت گردبے گنا ہ افراد کی جا ن لیکر کو ن سی اسلا م کی مدد کر رہے ہیں:راجہ عثمان اللہ خان
وزیر آ باد (جی پی آئی) بم دھما کے اور دہشت گر دی امت مسلمہ کے خلا ف گہری سا زش ہے ان سا زشو ں کو نا کا م بنا نے میں ہم سب کو زیا دہ سے زیا دہ متحد اور منظم ہو نا ہو گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر پا کستان تحریک انصا ف کے مر کزی رہنما را جہ عثما ن اللہ خا ن نے مثمن بر ج میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گر د بے گنا ہ افراد کی جا ن لیکر کو ن سی اسلا م کی مدد کر رہے ہیں ۔دہشت گر دو ں کا کو ئی دین کو ئی مذ ہب نہیں ہو تا۔ انہو ں نے کہا کہ سا نحہ کو ئٹہ حکمرا نو ں کی نا اہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے ۔ کو ئٹہ بم دھما کو ں میں 100سے زائد افراد کا قتل لمحہ فکر یہ ہے آ ج پو ری قو م اس وا قعہ پر غم زدہ ہے ۔صو با ئی حکو مت اور بلو چستا ن حکو مت اپنی نا اہلی پر پو ری قو م سے معا فی ما نگ کر مستعفی ہو جا ئے اور کو ئٹہ کو پا ک فو ج کے حوالے کر دے کو ئٹہ کی عوام پر تر س کھا ئے۔اسلا م خیر و فلا ح کا درس دیتا ہے مگر ان لو گو ں نے امن کو نا پید کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف وزیرآباد کی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

وزیرآباد(جی پی آئی)کوئٹہ میں ہونے والے انسانیت سوزواقعہ کیخلاف وزیرآباد کی مختلف تنظیموں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا،شیعہ برادری کا ایک بڑااحتجاجی جلوس ملت جعفریہ کے رہنما محمد حسین جلوی کی قیادت میں امام بارگاہ مہاجرین سے شروع ہو ا جس میںخواتین سمیت سینکڑوں مظاہرین شامل تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور حکومت کی برطرفی کے مطالبات درج تھے۔ احتجاجی جلوس جب لاہوری دروازہ کے قریب پہنچا تو جماعت اسلامی، تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ وکلاء اور صحافی برادری کے نمائندے بھی جلوس میں شامل ہوگئے۔ اس موقعہ پر شیعہ رہنمائوں محمد حسین جلوی، ادریس فاروق بٹ کے علاوہ صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ، بار کے نو منتخب صدر چوہدری ریاض حسین چٹھہ، مسیحی کمیونٹی کے رہنما اسحاق مسیح ودیگر مقررین نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک میں امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، آئے روز کی وارداتوں میں شیعہ افراد کو چُن چن کر موت کے گھاٹ اتارنے کا اصل مقصد ملک میں شیعہ سنی فسادات کا سلسلہ شروع کروانا ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان ایسی کسی واردات میں ملوث نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کے ایسے واقعات میںملوث افراد کو انسانیت چھو کر بھی نہیں گزری ہوئے ایسے لوگ درندے ہیں جو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر بے گناہ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ ملک میںہر جگہ ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکی کتے دھندناتے پھر رہے ہیں جنہوں نے ملک کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے جب تک ملک سے امریکہ کا تسلط ختم نہیں کیا جاتا امن قائم نہیں ہوسکتا،۔مقررین نے کہا کہ ملک میں روزگار، انصاف نام کی کوئی چیز باقی نہیں حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں اور اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں اگر ذرا بھی غیرت اور انسانیت کی رمق باقی ہو تو وہ ایسے گھنائونے واقعات کے بعد اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور کراچی جیسے علاقوں کو فوج کے حوالے کردیا جائے۔اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔