وزیراعظم از خود اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں:فیضان خالد بٹ

گجرات : تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے ضلعی صدر فیضان خالد بٹ اور مہر شہباز فاضل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اخلاقی اقدار کا تقاضہ ہے کہ سپریم کورٹ کی جان سے سزا سنائے جانے کے بعد وزیراعظم از خود اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں ، ان کا سزا کے بعد اپنے عہدے پر براجمان رہنے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہتا ، قوم کس طرح ایک سزا یافتہ وزیراعظم کو تسلیم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے تو عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے کی تاریخ رقم کی ہے ، انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کو ملنے والی کم سزا پر شادیانے بجانے کی بجائے حکومت سے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرنا چاہیے تھا ، انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا مختصر فیصلہ بھی قانون و انصاف کی جیت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی 16سالہ دن رات کی انتھک محنت کے نتیجہ میں آج پاکستان تحریک انصاف کا پیغام زبان زد عام ہے۔تحریک انصاف کا مشن کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ہم متحد ہیں ۔