اسلام آباد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیر کی صبح سپریم کورٹ میں پیش ہونگے، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع
pm ashraf supreme court
پر وزیراعظم کے ہمراہ اہم وفاقی وزرا اور اتحادی رہنما بھی موجود ہونگے۔اس سے قبل ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں اتحادی رہنماں نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو مشورہ دیا تھا کہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہیے جس پر صدر اورپیپلز پارٹی نے اتحادیوں کے مشورے کو مانتے ہوئے وزیراعظم کی عدالت میں پیشی پر رضامندی دیدی۔علاوہ ازیں ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،وزیر قانون فاروق نائیک،مسلم لیگ ق کے رہنما اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سینٹر بابر خان غوری،اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان سمیت دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ترجمان کے مطابق وزیرقانون فاروق نائیک نے اتحادی رہنماوں کوقانونی پہلووں پربریفنگ دی۔