وزیراعظم سے کیانی کی ملاقات، میمو معاملے پر بات چیت

gilani kayani

gilani kayani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات میں میمو اسکینڈل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میموایشو پر تصادم کے حوالے سے افواہوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس رائے کو مسترد کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میمو ایشو پر معزز عدالت کی حدود کے حوالے سے حکومتی موقف کو اب بھی عدالت سنے گی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس بات سے اتفاق کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے معزز عدالت کے نوٹس پر جوابات تھرو پراپر چینل اور قواعد وضوابط کے مطابق جمع کرائے گئے ہیں اور اس کو فوج اور حکومت کے مابین تعطل کے غلط معنی نہ دیئے جائیں۔