اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ بڑھا کر آٹھ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ مزدوروں کی ینشن میں تیس فیصد اضافہ اور بیٹیوں کی شادی کیلئے گرانٹ بھی ایک لاکھ روپے کر دی گئی۔
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں محنت کشوں کے عالمی دن پر مرکزی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا موجودہ حکومت نے مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا۔ ٹریڈ یونینز کی بحالی جمہوریت حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے برطرف کئے گئے ملازمین بارہ سال بعد دوبارہ بحال کئے۔ مزدوروں سے محبت کی سزا ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ملتی رہی ہے۔
وزیراعظم گیلانی نے وزارت محنت و افرادی قوت کو ہدایت کی کہ نئی لیبر پالیسی کا اعلان فوری کیا جائے۔ انہوں نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ سات ہزار سے بڑھا کر آٹھ ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔