وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے امدا د کا اعلان

Raja parvez ashraf

Raja parvez ashraf

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آگ اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے امدا د کا اعلان کیا، ایرانی صدر محمود نژاد نے صدر زرداری سے قومی سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ کراچی میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیکٹری آتشزدگی کو قومی سانحہ قرار دیا گیا۔

وزیر اعظم نے فیکٹری کی آگ اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے ورثاکے لئے 4، 4 لاکھ روپے جبکہ خمیوں کے لئے فی کس ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ ادھر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے پاکستانی ہم منصب صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان سے قومی سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا۔