مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کیا جائے۔ وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت ان کے مشوروں پرعمل کرتی تو یہ نوبت نہ آتی، ماضی میں عدالتوں نے آمروں کوغیرقانونی کام کرنے کا اختیاردیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہی نہیں اتحادی جماعتیں بھی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔