اسلام آباد (جیو ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہورہے ہیں ۔پاکستان میں افغان سفیر محمد عمر داد کا کہنا ہے کہ طالبان سے مفاہمتی عمل میں پاکستان مددگارثابت ہوسکتا ہے۔وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔ وزیراعظم افغان صدر اور دیگر رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات، افغان طالبان سے مفاہمتی عمل اورافغان سرزمین سے پاکستان میں دراندازی پربات چیت کرینگے۔
پاکستان میں افغان سفیر محمد عمر دائود ذئی نے اے آروائی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم کادورہ افغانستان مثبت قدم ہے۔ طالبان سے مفاہمتی عمل میں پاکستان مددگارثابت ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان حقانی نیٹ ورک سمیت تمام طالبان گروپوں کے ساتھ مفاہمت کرنے کوتیارہے۔
وزیراعظم ایسے وقت میں دورہ کر رہے ہیں جب چند ہفتے قبل افغانستان سے شدت پسندوں نے پاکستان کی سرحدی چوکیوں پر کئی مرتبہ مہلک حملے کیے ہیں۔