وزیراعظم کو ہیلری کلنٹن کا فون

hillary gilani

hillary gilani

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے نیٹو حملے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ہیلری کلنٹن نے توقع ظاہر کی کہ اس واقعہ سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ غیر ارادی تھا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان بون کانفرنس میں شرکت کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
وزیراعظم گیلانی نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ دفاعی کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہیں اور پاکستان اس فیصلے پر قائم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیٹو حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ تھا اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔