اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت قومی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں امریکا، نیٹو اور افغانستان میں موجود اتحادی افواج سیازسرنو تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، آئی ایس آئی کے سربراہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار، مولانا فضل الرحمان کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان پر پورے ملک کا متفق ہونا ضروری ہیں۔ مستقبل کا لائحہ عمل سیاسی قیادت طے کرے گی۔