وزیراعظم کی سربراہی میں دوسری توانائی کانفرنس جاری

Gilani

Gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم کی سربراہی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیئے دوسری توانائی کانفرنس لاہور میں جاری ہے۔ کانفرنس میں تمام صوبوں کے وزرائیاعلی موجود ہیں۔

کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز میں کمی کیلئے وفاقی حکومت صوبوں سے درخواست کرے گی کیونکہ ان ٹیکسز کا کچھ حصہ صوبوں کو بھی جاتا ہے۔ چاروں وزرائے اعلی مان گئے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ورنہ نہیں۔

کانفرنس میں ہفتے کی دو چھٹیاں برقرار رکھنے کی سفارش کی جائے گی کیونکہ سرکار کے مطابق دو چھٹیوں سے سات سو پچاس میگا واٹ بجلی کی بچت ہو رہی ہے۔

کانفرنس میں بجلی کی محدود پیداوار اور ممکنہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے مارکیٹیں اور بازار رات آٹھ بجے بند رکھنے پر بھی بحث ہو گی۔ وزارت خزانہ حکومت کی مالی حالت اور زیرگردش قرضوں پر کانفرنس میں بریفنگ دے گے۔