سپریم کورٹ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل چوہدری اعتزازاحسن آج شہادتوں اور دستاویزی شواہد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے عدالت منگل کو ان شواہد کاجائزہ لے گی۔
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجز بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم پر فرد جرم عائد ہوچکی ہیوزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے بطور استغاثہ شواہد جمع کرائے تھے۔