اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، اگر علی موسی گیلانی پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رینٹل پاور پلانٹ کیس سے متعلق فیصلے کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، جب عدالت کے ذریعے احکامات موصول ہوں گے تب دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مفاہمت سے نکالنا چاہتے ہیں، ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر خارجہ پالیسی ترتیب دیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خاندان کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، اگر علی موسی گیلانی پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔