وزیراعظم گیلانی اور بیرسٹر اعتزاز کی اپیل پر مشاورت مکمل

Meeting

Meeting

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر اعتزاز احسن نے توہین عدالت کیس میں اپیل کے لئے مشاورت مکمل کرلی، اپیل آج دائر کی جائے گی۔

توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں کیس کے قانونی پہلوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم گیلانی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے آج عدالت عظمی میں اپیل دائرکریں گے۔