وزیراعظم گیلانی کے بیانات سے اتفاق نہیں۔ نواز شریف

nawaz

nawaz

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہتے ہیں صدر مملکت کا عدالتوں سے متعلق بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے موجودہ حکومت نے عدلیہ کا کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی کے بیانات سے بھی عدم اتفاق کا اظہار کیا۔
نواز شریف کا ذرائع سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جانا چاہیئے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو بے نظیر کے قاتلوں کی گرفتار ی ترجیحات میں شامل ہو گی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ پوائنٹ اسکورنگ کے لیئے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی سپلائی پارلیمنٹ کی اجازت سے بحال کی جانی چاہیئے۔