وزیراعلی شہبازشریف کاعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ، ہارٹی کلچرکے کام کا جائزہ لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور: وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ہارٹی کلچر کو فروغ دیا گیا ہےـ تمام ترقیاتی منصوبوں کو خوبصورت پھولوں اور پودوں کی آرائش سے دیدہ زیب بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری حسن میں اضافہ ہوـ انہوںنے کہا کہ لاہور کے قدرتی حسن کو بحال کرکے اسے باغوں اور پھولوںکا شہر بنایا جائے گاـ اس موقع پر وزیراعلی نے ائیرپورٹ کے سامنے پارکوں میں ہارٹی کلچر کے کام کو سراہتے ہوئے یہاں کام کرنے والے پی ایچ اے کے مالیوں اور ہیڈمالیوں کے لئے 5 ہزارر وپے فی کس انعام کا اعلان بھی کیاـوہ آج یہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سامنے بنائے گئے فوارے اور پارکوں میں ہارٹی کلچر کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھےـ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان، سینیٹر پرویز رشید اور معاون خصوصی زعیم حسین قادری بھی اس موقع پر موجود تھےـڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے وزیراعلی کو ہارٹی کلچرکے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیاـاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو صاف ستھرے ماحول اور بہترین تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہےـ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں خوبصورت پارک اور لینڈسکیپ بنائے جا رہے ہیں تاکہ عوام بہترین طرز حیات سے لطف اندوز ہوںـ انہوںنے کہا کہ پارکوں میں بچوں کے لئے بھی بہترین تفریحی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیںـ وزیراعلی نے ائیرپورٹ پر پارکوں میں ہارٹی کلچر کے شاندار کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے لئے دلکش قدرتی مناظر ترتیب دینے پر پی ایچ اے کے افسران اور مالی مبارکباد کے مستحق ہیںـ اس موقع پر وزیراعلی نے فوارے کا معائنہ بھی کیا اور پارکوں میں لگائے گئے خوبصورت پھولوں کی تعریف کیـ