وزیراعلیٰ پنجاب میں اچھی پالیسیاں لاکر بہتر اقدامات کررہے ہیں:حاجی ناصر محمود
Posted on June 30, 2012 By Adeel Webmaster گجرات
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے حاجی ناصرمحمود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف پنجاب میں اچھی پالیسیاں لاکر بہتر اقدامات کررہے ہیں عوام کو اس کا حق ان کی دہلیز پر مل رہا ہے۔
پنجاب میں جتنی نوکریاں دی جارہی ہیں وہ میرٹ پر دی جارہی ہیں نوکریوں کا کوٹہ پہلے ایم پی اے کے پاس ہوتا تھا مگر اب وزیراعلیٰ پنجاب میرٹ پر بیروزگار افراد کو نوکریاں فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ گڑھی احمد آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماء فراست حسین ڈار کی رہائشگاہ پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی حاجی ناصر محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ییلو کیپ جیسی سکیم اور موٹر وے کی بنیاد رکھ کر پاکستان کی تاریخ میں اچھاکارنامہ سرانجام دیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف ملک میں تبدیلی لا چکے ہیں اب عوام ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہوجائے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک ایسا لیڈر اور حکمران چاہیے جو کہ دیانتدار اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والا ہو ہمیں ایسے لیڈر نہیں چاہیے جو پاکستان کا سودہ کریں حاجی ناصر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گجرات میں 3600کے قریب ایجوکیٹرز اور 2000پولیس کانسٹیبل بھرتی کئے جس میں ایک امیدوار کی بھی سفارش نہیں کی بلکہ تمام امیدوار میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب وزیراعلیٰ پنجاب نے دوبارہ پنجاب بھر میں اسی ہزار کے قریب نئی نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ میرٹ کو مد نظر رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اور آصف زرداری آپس میں مل چکے ہیں اور انہوں نے احمد مختار کو وزیراعظم بننے سے روکا اور خود ڈپٹی وزیراعظم بن گئے اگر گجرات کا وزیراعظم بنتا تو گجرا ت کا فائدہ تھا گجرات کے وزیراعظم بننے سے اربوں روپے کے فنڈز گجرات آنے تھے اور لوگوں کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونے تھے۔
حاجی ناصر نے کہا کہ چوہدری برادران نے احمد مختار کو سپورٹ کرنے کی بجائے ان کو وزیراعظم نہ بننے دیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ اب ایسی ایماندار اور مخلص قیادت کو آگے لایا جائے جو شہریوں کے مسائل اوران کے حل کیلئے ہر وقت موجود ہو ۔سٹی صدر ثناء اللہ بٹ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صحیح معنوں میں خادم اعلیٰ ثابت ہوئے ہیںعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی فارمولا موجود نہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کئی فارمولے ہیں۔
فراست حسین ڈار نے کہا کہ اپنے قائدین کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو گجرات میں متحرک اور منظم جماعت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور شہریوں کے مسائل کو احسن طریقہ سے حل کیا جارہا ہے حاجی ناصر محمود اور ایم پی اے حاجی عمران ظفر صحیح معنوں میں گجرات کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضلع گجرات کی قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے تیار رہتی ہے اس موقع پر مہر محمد انور ‘یعقوب ڈار ‘ابرار ڈار ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔