وفاق سے صوبوں تک کرپشن اور بدامنی کا دور دورہ ہے ، چوہدری خورشید زمان
Posted on November 19, 2012 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبوں تک کرپشن اوربدامنی کادور دورہ ہے۔اگرعوام نے کئی بار آزمائے ہوئے ان بد عنوان سیاستدانوں کودوبارہ اقتدار دینے کی غلطی کی توپھرانہیں زندگی بھرپچھتاناپڑے گا۔یہ الیکشن موروثی سیاست کے صنم خانوں کوپاش پاش کرنے کابہترین موقع ہے ۔
پاکستان موروثی سیاست اوراقتدارکی باری مقررکرنے والے سیاستدانوں کابوجھ نہیں اٹھاسکتا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کوجس نڈرقیادت ،دوررس تبدیلی اورانقلابی پروگرام کی ضرورت ہے وہ محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے سواکوئی نہیں دے سکتا کیونکہ انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر پاکستان کو دنیا کے سامنے ایک بلند مقام دیا ہے۔