فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئرمین سلمان صدیق نے کہا کہ نئے مالی سال دو ہزار بارہ و تیرہ کا وفاقی بجٹ مئی دو ہزار بارہ پیش کیا جائے گا تاجر برادری بجٹ تجاویز جلد ا یف بی آر کو فراہم کریں۔ ان خیلالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ٹیکس پئراٹرایکٹو سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تین سال کابجٹ تیارکرے گا جبکہ پارلیمنٹ صرف ایک سال کے بجٹ کی منظوری دیگی ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس وقت اناسی فیصد ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ڈاکومنٹیشن کی جانب جائیں چئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں لیکن اسکا ممبرضرور ہے اسی لئے آئی ایم ایف ہماری ریٹنگ کا جائزہ لے گاجوملک کی معیشت کے لیے بھی بہتر ہے