وفاقی حکومت کے ہوتے ہو ئے عوام کو بجلی کا حصول ممکن نہیں : محمد فیصل میر
Posted on April 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میر نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے ہوتے ہو ئے عوام کو بجلی کا حصول ممکن نہیں اگر حکومت بجلی کا بحران حل کرنے میںمخلص ہے ایسے افراد کو عوامی خدمت کی وزراتیں دے رکھیں ہیں جو کبھی بھی عوام کی مشکلات حل کرنے میں مخلص نہیں رہے۔ وفاقی حکومت کسی بھی صورت میں سرمایہ داروں کے مفادات کے خلاف کام نہیں کر سکتے۔ عوام وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے مایوس ہو چکے ہیں اورانھوں نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا ہے ۔فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میرنے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت عوامی مشکلات کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی بدولت ان میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور پاکستان میں مہنگائی ،بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور ان اہم عوامی مسائل پر چشم پوشی اختیار کی گئی ۔ وفاقی حکومت نے ایک طرف کاروبار زندگی کومفلوج کرکے رکھ دیا ہے تو دوسری طرف پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میرنے کہا کہ وفاقی حکومت نان ایشوز میں الجھ کر اپنی ذمہ داری نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ا ور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائونے ہمیشہ عوام کے حقوق اور پسے ہوئے طبقات کے کاز کے لئے عملی جدوجہد کی ہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائونے پٹرول، چینی ، آٹااور بجلی کے ایشوز پر ہمیشہ دلیرانہ موقف اختیار کیاہے اور اس کے حصول کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں جدوجہد کی ہے۔انھوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکامی کے بعد وہ عوامی مسائل و مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں اپنی جدوجہد مزید تیز کریں۔