اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے۔ اگر تمام بلز ادا ہو جائیں تب بھی پیداواری لاگت پوری نہیں ہو سکتی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی سب سے بڑی نادہندہ ہیں۔ آمدنی قلیل ہونے کے باعث سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، بجلی کی کمپنیوں کو مکمل ادائیگی نہیں کر پاتی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق 40 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جس سے ترقی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بجلی کے شعبے کے پرانے نظام کو تبدیل اور بہتر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے ترسیلی نقصانات کا مسئل حل نہیں ہو پا رہا۔